ياسين ملک کی زندگی خطرے میں ہے، عالمی ادارے نوٹس لیں،عمران خان

0 223

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ياسين ملک کی زندگی خطرے میں ہے،ان کی جان بچائی جائے۔

ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تہاڑ جیل میں کشمیری رہنما یاسین ملک کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ياسين ملک کو بھوک ہڑتال پر مجبور کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ياسين ملک کو جھوٹے مقدمات میں بھی الجھایا جا رہا ہے، عمران خان نے عالمی تنظمیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں بھارت کے خلاف اقدامات کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عمران خان کی بھارتی حکومت کے فاشسٹ اقدامات قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک نے دلی کی تہاڑ جیل میں جمعہ سے غیرمعینہ عرصے کے لیے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاسین ملک جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین ہیں۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان محمد رفیق ڈار نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک نے جیل انتظامیہ کے ذریعے مودی حکومت کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انھیں ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہونے اور گواہوں سے جرح کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.