وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پربیٹھنےپر(ن)لیگ کا عمران خان سے معافی کامطالبہ

0 204

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے۔

متن میں یہ بھی درج ہے کہ پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا وزیراعلیٰ پنجاب عہدے کی توہین ہے اور ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔

 

یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر پنجاب کے 12کروڑ عوام کی توہین کی گئی ہے۔

قرارداد میں عمران خان سے پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے ملاقات کے لئے ان کے آفس گئے توچوہدری پرویزالہیٰ نےعمران خان کو اپنی کرسی پر بٹھادیا تھا اور عمران خان نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے دفترکے پروٹوکول کو ملحوظ خاطرنہ رکھا۔

عثمان بزدار دور میں عمران خان جب لاہور آتے تھے تو اسی کرسی پر بیٹھتے تھے لیکن اس وقت عمران خان وزیراعظم تھےاور اب ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں۔

خواجہ آصف کی تنقید

عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس شخص کو کرسی کی کتنی ہوس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.