وفاق بلوچستان میں متاثرین کی جلد بحالی اور امداد کیلئے اقدامات کرے، عبدالقادر لونی
کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولناعبدالقادر لونی نے کہاہے کہ وفاق متاثرین کی جلد بحالی اور امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے بدقسمتی سے ملک میں امداد ہمیشہ کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے اور متاثرین محروم رہ جاتے ہیں سیلاب سے پورے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے آج بھی ہزاروں خاندان بے گھر اور بے چھت آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں نہ خوراک مہیا اور نہ علاج کے لیے ادویات مہیا ہے اور سینکڑوں لوگ اب بھی لاپتہ ہے حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اور توانائیاں سیلاب متاثرین پر صرف کریں بلوچستان بحران در بحران سے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔تمام علاقے آفت زدہ ہیں سیلابی ریلوں سے جو پل اور سڑکیں مہندم ہو چکی ہے اشیا خوردنوش کی قلت کی باعث قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیے کر وفاقی حکومت فوری امداد کا اعلان کرے اور وزیراعظم متاثرین کے لیے کے گے اعلانات کو عملی جامہ پہناے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا انحصار زراعت اور مال مویشی پر ہے اور وہ سب سے زیادہ متاثر ہوچکا ہے لوگوں کے نقصانات کے ازالے اور ان کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں لاکھوں ایکڑ زرعی اراضیات پرکھڑی فصلیں بارشوں سے تباہ ہوئی کئی اضلاع میں بارشوں سے باغات اور زراعت تباہی سے زمینداروں اور کسانوں اور مال مویشی کی ہلاکتوں سے زمینداروں اور مالداروں کو لاکھوں اور کرڑوں کے نقصانات اٹھانا پڑا انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی اور اندورنی امداد متاثرین تک پہنچائے۔