عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ، پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان
تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور میں پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دیگر پارٹی قائدین نے شرکت کی۔
مشاورتی کمیٹی نے اجلاس میں اہم فیصلے کئے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام داخلی شاہراہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور 22 ستمبرکو خیبرپختونخوا کے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔