مہنگائی عارضی ہے ،جلد وزیراعظم عوام کو ریلیف دینگے ،جمال شاہ کاکڑ

0 152

کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل دنیا کے تمام ممالک سے پاکستان کی سیلاب سے تباہ کاریوں پر مدد کی اپیل کررہے ہیں،مہنگائی عارضی ہے ،جلد وزیراعظم عوام کو ریلیف دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کوایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جمال شاہ کاکڑ نے مزید کہاکہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے

پاکستان میں گزشتہ ساڑھے تین برسوںمیں عمران خان نے تمام اداروں کو تباہ کیا تھا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور انکی ٹیم کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں دنیا بھر سے سرمایہ داروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی انکی کامیاب خارجہ پالیسی کے سبب آج اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل سیلاب میں تباہ کاریوں کے سبب پاکستان کی مدد کی اپیل کررہے ہیں ،وزیراعظم نے یہ عہدکیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ،میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ وزیراعظم جلد سیلاب کی صورتحال پر قابوپانے کے بعد ملک میں مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کرینگے اور عوام کو ریلیف دینگے ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک میں حالیہ مہنگائی پر سر جوڑ کر بیٹھی ہوئی ہے جلد عوام کو ریلیف کی خوشخبری مل جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.