پارٹی کو مضبوط بنانےکے لیے نۓ یونٹ بنائیں گے سیف اللہ خان مرغزانی,

0 148

پارٹی کو مضبوط بنانےکے لیے نۓ یونٹ بنائیں گے سیف اللہ خان مرغزانی,

 ناراض کارکن اور اپنے سینئیر کو اعتماد میں لیکر پارٹی کو مضبوطی کی جانب لے جائیں گے ضلعی صدر پی ٹی آئی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سبی کے نۓ منتخب کابینہ کا تعرفی اجلاس زیرقیادت ضلعی صدر ملک سیف اللہ خان مرغزانی کے ہوا اجلاس میں,سینئیرنائب صدر جانان خجک,ملک عبداللہ خان مرغزان,
جنرل سیکٹری سید الطاف شاہ بخاری,پریس سیکٹری اللہ دادرند,سپورٹس سیکٹری رحمت کاکڑ,ایڈیشنل سیکٹری میرحسن,فنانس سیکٹری مختیاراحمد,سمیت سینئیر رہنماء رئیس علی ہانبھی, ظہوربشیر مرغزانی,ملک عبدالنبی دہپال,منظور احمدرند سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا بعدازاں فردا فردا تمام عہدیداران نے اپنا تعرف کریا اجلاس میں پارٹی کو مذید فعال اور مظبوط بنانے کے لیے نۓ یونٹ سازی اور ناراض اراکین کو منانے پر زور دیاگیا اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلعی صدر ملک سیف اللہ خان مرغزانی نے کہا ہے کہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر یا ملکیت نہیں آج میں صدر کے عہدے پر ہوں کل کوئی اور کارکن ہوگا مگر اپنے عہدے کی پاسداری اور اپنے قائد عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہرعہدیداراور کارکن کی اہم ذمہ داری ہے تمام عہدیدار اپنے عہدے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ آنے والے دنوں میں صرف پی ٹی آئی کا نام ہو ضلعی عہدہ ملنے کے بعد میری اور آپکی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے جنہیں ہرطرح سے ہرمشکل وقت میں سرانجام دیں گے صوبائی قائدین کے شانہ بشانہ چلیں گے اجلاس میں عمران خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر فیصلہ کیاگیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کررکھاہے اسی لیے بروز جمعہ 23ستمبر کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجاے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.