خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس، عمران خان پردوسری بار جرمانہ عائد

0 134

خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پرپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر سماعت میں التوا مانگنے پر دوسری مرتبہ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اس لئے التوا دیا جائے۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظورکرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.