اوستہ محمد، نوجوان کے قتل کیخلاف 5 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

0 177

اوستہ محمد  گزشتہ روز کیٹل فارم کے واقع کے خلاف مقتول کے کزن کی مدعیت میں اے ٹی ایف پولیس سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج جب کہ ایس ایچ او کو لائن حاضر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیٹل فارم کے مقام پر متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اے ٹی ایف پولیس کی فائرنگ سے نوریز علی مستوئی جاں بحق ہو گئے تھے جس پر مقتول کے ورثا نے کیٹل فارم پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے 6 گھنٹے تک روڈ کو بند کردیا مظاہرین سے ایس ایس پی جعفر آباد محمد جواد طارق کی مذاکرات کیا جس پر آج مقتول کے کزن عامر علی مستوئی کی مدعیت میں اے ٹی ایف پولیس سمیت پولیس کے پانچ اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس ایس پی جعفر آباد نے ایس ایچ او کیٹل فارم کو معطل کر کے لائن حاضر کردیا مزید تسلی دی گئی کہ اس مسلئے کا جانچ بھی کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.