بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر

0 156

 اسلام آبادپی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

 ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر  کردی۔

گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.