عدنان سمیع کے چھوٹے بھائی جنید سمیع رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

0 175

لاہورپاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کے چھوٹے بھائی جنید سمیع خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

جنید سمیع خان کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ ہے، میری اہلیہ فاطمہ سمیع خان کا میری زندگی میں آنا ایک دلچسپ اور خوشگوار لمحہ ہے۔

 میرے بھائی جو کہ بھارت میں مقیم ہیں اور دنیا کے مقبول ترین گلوکار ہیں انہوں نے بھی مجھے بھارت سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ میں بطور گلوکار کمپوزر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا چاہتا ہوں میرے چند گانے مقبول بھی ہوئے ہیں اور مزید 2023 میں مزید گانے کمپوز کرنے کے ساتھ گاؤں گا۔

انہو ں نے بتایا کہ جلد میری فیملی عدنان سمیع خان سے ملاقات کرنے کے لئے دبئی جائے گی اور میں دبئی میں بھی کچھ ریکارڈنگ میں حصہ لوں گا۔

جنید سمیع خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ میں سکواش کے کورٹس میں جہانگیر خان، جان شیر خان اور جیف ہنٹ کے ریکارڈز کو ختم کروں یا نئے ریکارڈ بناؤں، میری یہ خواہش پوری نہ ہو سکی لیکن موسیقی کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں جنون ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.