نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے، عمران خان

0 131

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔

اینٹی کرپشن ڈے پر ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملک تباہ ہوتا ہے، غریب اور امیر ممالک کے فاصلوں کی وجہ کرپشن ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر سال 1700 ارب ڈالر آف شور اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ممالک جاتے ہیں، اشرافیہ کی کرپشن سے ملک غریب ہو جاتے ہیں، اور کرنسی کمزور ہونے سے ملک میں غربت آتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غریب ممالک وائٹ کالر کرائم پکڑنے کے لیے طریقہ کار نہیں ہوتا، پاکستان میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.