مستنصر حسین تارڑ کی صحت بحال، دوستوں کےساتھ ادبی نشست میں شرکت

0 123

 لاہورمعروف ادیب مستنصر حسین تارڑ نے روبصحت ہونے کے بعد لاہور کے ماڈل ٹاؤن پارک میں دوستوں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کی ماڈل ٹاؤن پارک کے تکیہ تارڑ میں دوستوں اور مداحوں کے ساتھ نشست ہوئی ہے۔

اس موقع پر مداحوں نے مستنصر حسین تارڑ کو روبصحت ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دل کی تکلیف کے باعث مستنصر حسین تارڑ لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.