کراچی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

1 139

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنالیے، انگلش ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے محض 85 رنز درکار ہیں۔

دوسرا روز

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر انکی وکٹیں گر گئیں، بین ڈکٹ 26 جبکہ جو روٹ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ریک کرولی صفر، اولی پوپ 51، کپتان بین اسٹوکس 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلا روز

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ صفر پر گرگئی، انگلش کھلاڑی زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20، ابرار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے بالر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لے کر پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

1 Comment
  1. […] کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں شادی ہال میں میں آئے مہمانوں کو لوٹ لیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.