پرانے طرز کی کرکٹ ہماری شکست کی وجہ ہے، شاہد آفریدی

0 165

  کراچیقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پرانے طرز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جو ہماری شکست کا سبب بنی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سمیت کئی دیگر ٹیسٹ نیشنز ممالک نے جارحانہ کرکٹ کو اپنایا ہے، صرف کپتان بابراعظم کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرانا ناانصافی ہے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ فاسٹ بولرز کی عدم دسیتیابی کی وجہ سے انگلش ٹیم کو آؤٹ کرنے مشکل ہوگیا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز اور بورڈ کو گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں سے ٹیلنٹ ملتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ شاہنواز دھانی اور محمد حسین نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا لیکن جب ہمیں انکی ضرورت پڑی تو وہ اچانک سیریز سے باہر ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.