کراچی میں اداکارعنایت خان کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

2 118

شہر بھر میں بےلگام لوٹ مار مچاتے ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

شہرِ قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم نے عام شہریوں سمیت فنکاروں کیلئے بھی مشکلیں بڑھا دیں، ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عنایت خان بھی موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

عنایت خان نے انسٹااسٹوری پر اپنے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں۔

اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’رات کو جِم سے گھر آتے ہوئے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے 2 ضرور مند لڑکوں نے میرا موبائل اور ضروری سامان گن پوائنٹ پر لے لیا‘۔

عنایت خان نے بتایا کہ ’میں یہ بات اسٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے سندھ پولیس سے میری گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے کے ڈی اے میں بھی چائے کے ہوٹل پر بیٹھے 20 سے زائد افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا جس کے بعد متاثرین نےمتعلقہ تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

2 Comments
  1. […] کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے […]

  2. […] کراچی: سال 2022ء میں انٹربینک میں ڈالر کی بہ نسبت روپے کی قدر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.