افطاری کے اوقات میں 3 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ، سردار یار محمد رند

0 138

کوئٹہ (امروز نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے آبی وسائل ، توانائی، پیٹرولیم، سوئی سدرن گیس (بلوچستان )سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 32 ہزار ٹیوب ویلوں کو بہت جلد ترجیحی بنیادوں سولر پر منتقل کردیا جائے گا اور رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں 3 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی محکمے میں سزا اور جزا کے ذریعے عوام کی مشکلات کم کرکے اپنی ذمہ داری نہ نبھانے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیسکو میں شکایات سیل قائم کرکے لوگوں کے مسائل کی حقیقی بنیادوں پر ازالہ اور داد رسی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیسکو آفس میں محکمانہ بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کیسکو چیف ایگزیکٹو عطاءاللہ بھٹہ ، کیسکو کے جنرل منیجر پرویز افضل ،آپریشن ڈائریکٹر سعد اللہ کاکڑ، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی رسد خان کاکڑ سمیت دیگر سینئر آفیسران اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نوابزادہ امین اللہ رئیسانی، میر عامر رند، نوابزادہ محمد شریف جوگیزئی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسف زئی سمیت دیگر بھی موجود تھے سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے مجھے واٹر پاور ، پیٹرولیم اور سوئی سدرن گیس کے حوالے سے بلوچستان کے ایشوز کو حل کرنے کے حوالے سے ذمہ داری سونپی ہے میں نے گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے بریفنگ لینے کے بعد ان کی مشکلات اور مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تجاویز لی ہے اسی طرح آج کیسکو کے چیف ایگزیکٹو عطاءاللہ بھٹہ و دیگر حکام نے اپنی مشکلات اور مسائل کے حل کے حوالے سے بتایا ہے کیونکہ میرا اس شعبے کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں لیکن وزیرا عظم نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس کو ہر صورت نبھاﺅں گا کیونکہ آج بجلی ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخص کی ضرورت بن چکی ہے گزشتہ 4/5 سالوں سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں توانائی کا جو بحران پیدا ہوا ہے اس کے حل کے لئے حکومت سنجیدگی کے ساتھ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے توانائی کے متبادل ، سولر پر زیادہ اخراجات آنے کی وجہ سے ہر شخص اس کو برداشت نہیں کرسکتا میں کیسکو حکام سے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات کی ہے تاکہ لوگوں کو کس طرح زیادہ سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بناکر حکومت کو کم سے کم نقصان برداشت کرنا پڑے اس حوالے سے ہم نے مل بیٹھ کر حکمت عملی کے ذریعے اپنی ذمہ داری نبھانی ہے انہوں نے کہا کہ وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام بلوچستان کے مسائل کو سمجھتے نہیں تھے لیکن میں مسائل کو سمجھتا ہوں انہیں مانیٹر کرکے حل کرنے کے لئے کردار ادا کروں گا اس حوالے سے جو بریفنگ دی ہے اس کی رپورٹ بناکر پانی و بجلی سمیت دیگر کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کروں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے اور کیسکو آفیسران اور ملازمین عوام کے خادم ہیں کیونکہ عوام کے ٹیکسز سے ہمیں مراعات ملتی ہے جس کے بدلے ہم سروسز مہیا کرتے ہیں ہم نے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے اپنا کردار ادا کرنا ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے پیسے کے ضیاع کو روک کر ان کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کریں ریاست کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہم نے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اور محسوس کرکے لوگوں کی مشکلات کم کرنی ہے تاکہ تمام چیزوں کو اسٹریم لائن کرکے ان کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جاسکے۔ جو آفیسر عوام کی خدمت اوراپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نہیں نبھائے گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کو مختلف کیٹگری ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ بھی دینگے کیونکہ وزیر اعظم کی جانب سے جو ٹاسک اور ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے میں اس کو عوام کی خدمت کی جذبے سے سر انجام دے کر حکومت اور پارٹی کے سامنے سرخرو ہوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دے رہی ہے میری کوشش ہوگی کہ ہم مسائل کے حل کو سنجیدگی کے ساتھ دستیاب وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائی جاسکے اس موقع پر کیسکو چیف عطاءاللہ بھٹہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کے دوران 3 گھنٹوں تک سحری اور افطاری میں افطاری سے لیکر تراویح تک بلوچستان کے 166 گھریلو فیڈروں پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی تاکہ عوام احسن طریقے سے اپنا مذہبی فریضہ روزہ اور عبادت کو کرسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ محکمے میں شکایات سیل قائم کرکے عوام کی شکایات ازالے کو یقینی بنائیں گے اور جو آفیسر اور ماتحت عملہ غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے سزا اور جزا کے عمل کو پورا کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب بجلی چوری کرنے والوں کو کھلی چوٹ نہیں دی جائے گی 32 ہزار ٹیوب ویلوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر پر منتقل کریں گے اور جو غیر قانونی ٹیوب ویل ہیں انہیں قانونی دائرہ کار میں لائیں گے پہلے مرحلے میں قانونی ٹیوب ویلوں پر سولر منتقل کریں گے اگر محکمے کی جانب سے ان مسائل کا حل نہ نکلا تو ریاست اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان کے حل کو یقینی بنائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.