منگچر ، مسلح افراد کوئٹہ پیشی کیلئے لائے جانے والے 10قیدیوں کو چھڑا لیا پولیس افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو بھی ہمراہ لے گئے

0 132

کوئٹہ منگچر قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران کوئٹہ پیشی کیلئے لائے جانے والے گڈانی جیل کے 10قیدیوں کو چھڑا لیا جبکہ پولیس افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو بھی ہمراہ لے گئے ۔ جبکہ دو اہلکار سادہ کپڑوں میں ہونے کے باعث بچ گئیفرار ہونے والے دو قیدیوں میں ایک سزائے موت اور ایک عمرقید کا قیدی بھی شامل ہے ۔ جبکہ اٹھ قیدی سیکورٹی فورسز نے قیدیوں کی گرفتاری اور اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حب پولیس کا اے ایس آئی تین ہیڈ کانسٹیبلز اور چار کانسٹیبلز جمعہ کی صبح گڈانی جیل سے دس قیدیوں کو پرائیوریٹ ویگن میں کوئٹہ آ رہے تھے شام سات بجے قیدیو ں کی وین جب منگچر پہنچی توقومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی اور مسافر کوچوں گاڑیوں ٹرکس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کر رہے تھے مسلح افراد نے وین میں سوار قیدیوں کو چھڑا کر آزاد کر دیا جبکہ اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑ دیا دو اہلکار سادہ کپڑوں میں ہونے کے باعث بچ نکلے ذرائع نے بتایاکہ فرار ہونے والے دو سزائے یافتہ قیدی تھے جن ایک کو قیدی کو سزائے موت اور ایک کو عمر قیدی کی سزا ہوئی تھی جنہیں مچ جیل منتقل کرنا تھا سزا یافتہ قیدیوں نے اپنی بیویوں کو قتل کیا تھا جبکہ آٹھ قیدی منشیات کے مقدمات میں گڈانی جیل میںقید تھیاور انڈر ٹریل ہے جن کی پانچ مئی کو کوئٹہ کی عدالت میں پیشی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ویگن کے ڈرائیور نے حب پہنچ کر پولیس کے اعلی حکام کو واقعہ کی اطلاع دی۔ جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے قیدیوں کی گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے منگچر میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.