معروف پاکستانی اداکارسید کمال کی85 ویں سالگرہ منائی گئی

0 149

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سید کما ل 85ویں سالگرہ منا ئی گئی۔پاکستان کے پہلے مزاحیہ اداکار کے طور پر پہچانے جانے والے سید کمال 27اپریل 1934کوبھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرمیرٹھ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1957 میں پاکستان آگئے جس کے بعد 1958 میں وہ بحیثیت اداکار اپنی پہلی فلم ٹھنڈی سڑک میں جلوہ گر ہوئے۔پاکستانی فلموں میں ساٹھ اور ستر کے عشرے کے کامیاب ترین اداکار کمال پاکستانی فلموں کی پہچان تھے جنہوں نے اپنے دور میں لاتعداد مشہور فلموں میں کام کیا جسکے باعث انکے کام کو پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی بے حد سراہا گیا۔انکی شکل بھارتی اداکار راج کپور سے کافی مشابہ تھی اسی لیے انہیں پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ بھارت میں اکثرلوگ انہیں دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں، ایک مرتبہ جب وہ ممبئی پہنچے تو لوگ انکے اِرد گِرد یہ سمجھ کر جمع ہو گئے کہ وہ راج کپور ہیں۔کمال نے سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی اور 1950میں جنرل ضیاءالحق کے غیر جماعتی انتخابات میں حصہ لیا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے جسکے بعد انہوں نے فلم” سیاست “ بنائی جو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔انہوں نے فلم کی بڑی سکرین کے بعد ٹی وی کی چھوٹی سکرین پر بھی کام کیااور پی ٹی وی کراچی سینٹر سے ’کمال کا شو‘ کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کی۔سید کمال طویل عرصے تک عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد یکم اکتوبر 2009کو75سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے تاہم اپنے مداحوں کے دلوں میں ا±نکی یادیں آج بھی تروتازہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.