نیشنل پارٹی پرنٹ میڈیا کیلئے آواز بلند کرے گی ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

0 287

حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے اخباری صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا پورے تعاون کی یقین دہانی ، نیشنل پارٹی پرنٹ میڈیا کیساتھ کھڑی ہے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے نمائندہ وفد کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر مرکزی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر جان بلیدی سے ملاقات ۔ ملاقات کے دوران ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین نے دونوں رہنماﺅں کو بلوچستان کی اخباری صنعت کے مسائل اور حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں بارے آگاہ کیا گیا ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے،بلوچستان بارے ہمارا موقف واضح رہا ہے ،سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے اخباری صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے سابقہ ادوار میں بھی بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کی سرپرستی کی آئندہ بھی صوبائی پریس کیلئے آواز بلند کریں گے ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی پرنٹ میڈیا کیساتھ کھڑی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.