دالبندین, پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید، ایک حملہ آور ہلاک

0 222

چاغی دالبندین پولیس کی خفیہ اطلا ع پر ایئرپورٹ روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں موجود حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بالاچ اور صفی اللہ شہید ہوگئے، جبکہ ڈی ایس پی زخمی ہو گیا۔ایس پی چاغی کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ ہفتے پولیس گاڑی پر ڈاکوں کی فائرنگ کے بعد خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایس پی اور ایک زخمی اہلکار کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور اہلکار صفی اللہ بھی شہید ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.