چینیوں نے بھارت کے بعد جنرل(ر) بخشی کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا، نئی ویڈٖیو آگئی

0 108

اسلام آباد پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بھارت کو چینیوں نے بھی طنز کا نشانہ بنانا شروع کیا اور تاحال رکنے کا نام نہیں لے رہے، اب ایک نئی ویڈیو بھی آگئی ہے جس میں انڈین ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر انتہائی بھونڈے انداز میں پاکستان کے ساتھ جنگ کی خواہش کا اظہار کرنے والے بھارتی آرمی کے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیل کے مطابق کچھ دن قبل ایک ویڈیو سامنےآئی تھی جس میں ابتدائی طور پر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا یا گیا تھا لیکن اس میں بھارت کے جھنڈے بھی شامل کرلیے گئے اور اب اس چینی گانے پر پاکستانیوں نے لپسنگ ویڈیوز بھی بھرمار کردی۔

ایسے میں چینی بھی کہاں رکنے والے تھے، اب کی بار انہوں نے رافیل سے متعلق بنائی گئی ابتدائی ویڈیو کی فلمنگ میں جی ڈی بخشی کی بھی نقل اتار دی اور ایک کریکٹر ایسا بھی شامل کرلیا جس نے بھارتی فوج کے سابق افسر کی طرح مونچھیں لگا رکھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.