پاکستان کی معروف سابقہ اداکارہ نور بخاری کے گھر بچے کی پیدائش

0 103

لاہور پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری عون چودھری کی اہلیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چوتھے بچے کی خوشخبری سنائی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہےجس کا نام انہوں نے’دعا زہرا‘ رکھا ہے،نور بخاری نے نومولود بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اپنی پوسٹ میں قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا اور صارفین سے دعاوں کی اپیل بھی کی۔پوسٹ کے بعد صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے مباکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہا تھا،انکی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.