ڈائریکٹر کیلئے ہاتھ کی نس کاٹنے والا عرفان خان کے بیٹے کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

0 118

ممبئی بھارتی سینما کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے ہدایت کار سائی راجیش کی فلم ’بیبی‘ کے ریمیک سے واک آؤٹ کرنے کی وجہ سے وضاحت فراہم کر دی ہے۔

بابل خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے سائی راجیش کے ساتھ اس فلم کے پروجیکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا گیا۔

دونوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر الگ الگ پوسٹس کے ذریعے اس اشتراک کے خاتمے کی تصدیق کی۔

بابل خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے لیے اس فیصلے تک پہنچنا ایک مشکل عمل تھا اور انہوں نے غیر متوقع حالات کی وجہ سے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ بابل نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ کچھ وقت کے لیے وقفہ لے رہے ہیں۔

بابل خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ”ہم نے سائی راجیش سر کے ساتھ بہت جذبے، محنت اور باہمی احترام کے ساتھ ایک جادوئی سفر کی شروعات کی تھی تاکہ کچھ نیا اور خوبصورت تخلیق کیا جا سکے۔ بدقسمتی سے غیر متوقع حالات کی وجہ سے، چیزیں ویسے آگے نہیں بڑھ سکیں جیسے ہم نے سوچا تھا۔“

ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے نور مقدم کا قتل ہوا، ساڑھے 11بجے مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا،وکیل سلمان صفدر کے دلائل
اداکار نے مزید کہا کہ چونکہ وہ اس وقت کچھ وقت کے لیے وقفہ لے رہے ہیں، اس لیے وہ سائی راجیش سر اور ان کی فلم کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

بابل نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ ان کے درمیان محبت اور احترام کا رشتہ قائم ہے اور وہ مستقبل میں دوبارہ مل کر کچھ نیا تخلیق کریں گے۔

اس کے جواب میں سائی راجیش نے بھی بابل خان کی محنت اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مستقبل میں ان کے ساتھ ضرور کام کریں گے۔

سائی راجیش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”بابل ان سب سے زیادہ باصلاحیت اور محنتی اداکاروں میں سے ہیں جن سے میں نے اپنی زندگی میں ملاقات کی۔ تاہم، مجھے اس صورتحال کی حقیقت کو قبول کرنا ہوگا۔“

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”جب میں بابل کے ساتھ فلم کی تیاری کے دوران وقت گزار رہا تھا تو میں خوش تھا کہ میں اتنے زبردست اداکار کے ساتھ کام کر رہا ہوں، اور اس لمحے کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جب میں نے اسے اپنے سامنے اداکاری کرتے ہوئے دیکھا۔“

سائی راجیش نے بابل کی ذہنی و جسمانی صحت کو اولین ترجیح دینے کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائیں بھی ارسال کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.