بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بارکھان میں ایک کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے )کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردی گئی ہیں۔