جامعات میں غیر ضروری شعبوں کی بجائے دور حاضر سے ہم آہنگ جدید شعبوں کی ترویج کی جائے، راحیلہ درانی

0 110

کوئٹہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں صوبے کے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے یہاں ملاقات کی اس دوران یونیورسٹیوں کے مالی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹیوں میں تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کے لئے سیلریز میں یکسانیت لائی جائے گی اور غیر ضروری معاون اسٹاف کی بھرتی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اسے ختم کیا جائے گا وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جامعات میں غیر ضروری شعبوں کی بجائے دور حاضر سے ہم آہنگ جدید شعبوں کی ترویج کی جائے اور جامعات کے ریونیو کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات بھی کئے جائیں وزیر اعلی نے کہا کہ نوجوانوں کی بہترین تربیت کے لئے جامعات میں غیر نصابی سرگرمیاں بڑھائی جائیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا درجہ بہت بڑا ہے اور وہ قوم اور نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں وزیراعلی نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایسے غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے جس سینوجوان ریاست سے جڑے انہوں نے کہا کہ صرف عمارت تعمیر کرنے سے بہتری نہیں آتی بلکہ بہترین تدریسی عمل ہی کامیابی کا باعث بنتی ہے ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن صالح بلوچ وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان اور سیکریٹری خزانہ عمران زرکون سمیت جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.