ڈیرہ بگٹی، تحصیل بازار میں فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

0 124

ڈیرہ بگٹی ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک اہلکار پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے لیویز اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ لاش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.