تربت، لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ بندخواتین کا خیمہ لگا کر دھرنا، مسافر کوچز اور گاڑیاں پھنس گئیں

0 133

تربت تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ احتجاج میں خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے سڑک پر خیمہ لگا کر دھرنا دے دیا ہے۔دھرنے کے باعث تربت ٹو کوئٹہ اور گوادر ٹو کوئٹہ جانے والی مسافر کوچز اور دیگر گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.