خضدار،قبائلی رہنما میر عطا الرحمان مینگل مسلح حملے میں جاں بحق ،بیٹا زخمی

0 62

خضدار – بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ممتاز قبائلی رہنما میر عطا الرحمان مینگل اپنے تین محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے، جب کہ اُن کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، میر عطا الرحمان مینگل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آڑنجی کی جانب جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے میں موقع پر ہی عطا الرحمان اور تین محافظ دم توڑ گئے، جب کہ ان کے بیٹے کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میر عطا الرحمان مینگل، بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ نصیر مینگل اور سیاسی شخصیت شفیق الرحمن مینگل کے بھائی تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تاحال فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سیکیورٹی ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.