صوفی ٹرنر کی جوئے جونز سے شادی
لاس اینجلس (امروز نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس میں گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ 23سالہ صوفی ٹرنر نے29سالہ موسیقار جوئے جونز کےساتھ شادی کرلی ہے۔شادی کی اس سرپرائز تقریب میں جوئے جونس کے بھائی نک جونز اور ان کی اہلیہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی،صوفی نے2برس قبل جوئے کے ساتھ منگنی کی تھی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں شادی کی ایک بڑی تقریب بھی منعقد کی جائےگی جس میں جوڑے کے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔