ایکشن،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم ملیفیسنٹ دوکا پہلا ٹریلر جاری

0 129

لاس اینجلس (امروز نیوز)ایکشن،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم ملیفیسنٹ دوکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014کی فلم کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دینگی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین،ہیریسن ڈکسن،جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جوئے روتھ اور انجلینا جولی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن وایڈونچرسے بھرپور یہ فلم 18اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.