پولیس پر حمل خلاف انسانیت ہے ، بابر یوسفزئی

0 128

کو ئٹہ (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے سٹیلائیٹ ٹاو¿ن منی مارکیٹ میںہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہ رمضان میں ظالم قاتلوں کا بے گناہ پولیس اہلکاروں اور شہریوں پر حملہ قابل مذمت اور خلاف انسانیت ہے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مبارک مہینے میں صوبے میں خوف و ہراس کی فضا پھیلائی جارہی ھے صوبے میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کی شدید مذمت کرتے ہیںبے گناہ اور عام شہریوں کی شہادت پر پورا صوبہ غم و کرب میں مبتلا ہے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبے کا امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا رمضان جیسے مقدس مہینے میں بے گناہ انسانوں پر حملہ گناہ عظیم ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد و منظم ہے انشاءمل کر پاکستان کے دشمن کو شکست دیں گے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومت اور پارٹی قیادت سے حالیہ واقعات کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.