فلم جیمزبانڈ کی عکس بندی ملتوی
لاس اینجلس( امروز نیوز )ہالی وڈ فلم جیمزبانڈ کی عکس بندی ملتوی کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ڈینیل کریگ کے عکسبندی کے دوران زخمی ہونے پر فلم کی عکسبندی ملتوی کردی گئی ہے۔اندرونی ذرائع کے مطابق اداکار ڈینیل کریگ ایک سین کے دروان بھاگتے ہوئے ان کا ٹخنا شدید زخمی ہوگئے تھے اور درد کے باعث انہوں نے اپنی جیکٹ کو زمین پر پھینک دیا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈینیل کریگ کے صحتیاب ہونے تک فلم کی عکسبندی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔