حنا ملک کی نعت”نبی کوسلام“ مقبولیت حاصل کر گئی

0 143

لاہور(امروز نیوز)وائس آف پنجاب اور وائس آف کشمیر کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی گلوکارہ حنا ملک کی حالیہ ریلیز ہونے والی نعت ”نبی کو سلام“ مقبولیت حاصل کر گئی،سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دیکھی جانے لگی،آن لائن کے مطابق حنا ملک کی نئی نعت کی ویڈیو رمضان المبارک کے آغازمیں ہی سوشل میڈیا پر ریلیز کی گئی تھی جو اب تک سب سے زیادہ دیکھی اور سرچ کی جانیوالی نعت بن چکی ہے اس نعت کی ویڈیو ڈائریکشن سمیع ملک نے دی تھی۔ایک ملاقات کے دوران حنا ملک نے بتایاکہ انہیں بیحد خوشی ہوئی ہے کہ ان کی اس ماہ مقدس میں دی جانے والی حاضری قبول ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں حنا ملک نے کہاکہ وہ اس نعت کی پسندیدگی پر اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اسے پذیرائی بخشی۔حنا ملک نے مذید کہاکہ وہ اپنے عید کے خصوصی گیت کی تیاریوں میں مصروف ہو چکی ہیں انشا ءاللہ ان کا یہ نیا گیت ان کے پرستاروں کے لیئے عید کا تحفہ ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.