بلاول نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کردیا

0 128

کوئٹہ(امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو فون کر کے آج بروز اتوار کو زرداری ہاﺅس میں افطار ڈنر میں شرکت کرنے کی دعوت دی بلوچستان سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر جان مینگل افطار ڈنر میں شرکت کرینگے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کی جانب سے عید کے بعد وفاقی حکومت کے خلاف ٹف ٹائم دینے اورحکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے ٹیلی فون کر کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو مدعو کیا گیا بلوچستان سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل افطار ڈنر میں شرکت کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.