کامران کامی نے اپنا نیا ویڈیو سونگ”دل گمشدہ“ مکمل کر لیاعید پر ریلیز ہوگا
مانگا منڈی(امروز نیوز)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار کامران کامی نے اپنا نیا ویڈیو سونگ”دل گمشدہ“ مکمل کرلیا۔آن لائن کے مطابق اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ دنوں مختلف مقامات پر مکمل کر لی گئی۔ایک ملاقات کے دوران کامران کامی نے بتایاکہ اس لو سونگ کو عید سے قبل سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس لو سونگ کی شاعری ایم ایس عابدکی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ خوبصورت ماڈل و اداکارہ دیا نے ماڈلنگ کی ہے۔کامران کامی نے کہاکہ ان کا یہ گانا نوجوانوں کے لیئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔”گمشدہ دل“ ان نوجوانوں کے دلوں کی آواز ثابت ہوگا۔کامران کامی نے کہاکہ ایک ایس عابد خوبصورت اور دل میں اترجانے والی شاعری لکھتے ہیں”گمشدہ دل“ بھی ان کے بہترین کلا م میں سے ایک ہے جو ان کے پرستاروں کو بے حد پسند آئیگی۔کامران کامی نے مذید کہاکہ اس گانے کو عید سے قبل سوشل میڈیا اور دیگر چینلز پر ریلیز کردیا جائیگا جبکہ ٹی وی چینلز پر بھی وہ اسے پرفارم کریں گے۔
آوازمیں ریکارڈ کیا گیا یہ گیت سوشل میڈیا پر بیحد پذیرائی حاصل کررہاہے خاص کر فلمسٹار سکندرخان اور کائنات رانا کی جاندار اداکاری کی وجہ سے اس گانے کی ویورشپ میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جارہاہے۔