اداکارہ و گلوکارہ سکارلٹ جونسن نے کولن جوز سے منگنی کر لی
لاس اینجلس ( امروز نیوز )امریکی ا داکارہ و گلوکار سکارلٹ جونسن نے امریکی کامیڈین اداکار کولن جوز سے منگنی کر لی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کولن جوز نے امریکی ٹی وی شوسیچرڈے نائٹ لائیو میں سکارلٹ جونسن کے ساتھ منگنی کرنے کا اعلان کیا لیکن شادی کرنے بارے کو تفصیل نہیں بتائی۔ دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ 2 سال سے جانتے ہیں۔واضح رہے کہ کولن کی یہ پہلی جبکہ سکارلٹ کی تیسری شادی ہو گی اور سکارلٹ کی سابقہ شادیوں سے ایک 5سالہ بیٹی بھی ہے۔