کانز فیسٹول میں پاکستانی فلم رانی کی نمائش کی جاری

0 129

پیرس(امروزنیوز )فرانس کے شہر کانز میں جاری فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے میں پاکستانی خواجہ سراں کی زندگی پر بننے والی مختصر دورانیے کی فلم رانی کی نمائش 20 مئی سے شروع ہوئی جو 25 مئی تک نمائش جاری رہے گی ۔فلم کی کہانی کراچی کی سڑکوں پر کھلونے فروخت کرنے والے ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو بھیک مانگنے اور جسم فروشی کے بجائے کھلونے بیچ کر باعزت طریقے سے روزگار کمانے کو ترجیح دیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ ایک لاوارث بچے کو گود لے کر اس کی پرورش بھی کرتا ہے اور اسے معاشرے کے لیے اچھی مثال بنا کر پیش کرتا ہے۔فلم کا مرکزی کردار رانی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل اور اداکارہ کامی سڈ نے نبھایا ہے۔فلم کے ہدایتکار پاکستانی نژاد امریکی حماد رضوی ہیں جبکہ یہ فلم گرے سکیل پروڈکشن ہاس کی پیشکش ہے۔ خواجہ سرا ماڈل اور اداکارہ کامی سڈ نے اپنی فلم رانی کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے میں اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی ۔کامی سڈ ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ اپنے ادارے سب رنگکے زریعے خواجہ سراں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔واضح رہے مختصر دورانیے کی فلم رانی کو کئی بین الاقوامی ایوارڈز دیئے جا چکے ہیں جن میں لاس اینجلس ایشین پیسیفک فلم فیسٹیول کا سپیشل جیوری ایوارڈ اور سان لوئی اوبسپو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا بہترین نیریٹو شارٹ ایوارڈ بھی شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.