فلم مائی اسپائیکا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا
لاس اینجلس(امروز نیوز )ہالی وڈ فلم مائی اسپائیکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکشن اور کامیڈی پر مبنی فلم مائی اسپائیکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اس فلم کی کہانی ایک ایسے ناکام سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے آخری وارننگ کے بعد ایک فیملی کی حفاظت کیلئے بھیس بدل کر بھیجا جاتا ہے تاہم فیملی میں موجود 9سالہ بچی پر اسکا یہ راز کھل جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معروف ریسلر اور اداکار ڈیو بٹیسٹا ،کین جیونگ، پاریسا فلز،کرسٹین شال، نکی ہان اور ڈیویئر راجرز شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار پیٹر سیگل ہیں ۔ کرس بینڈر اور ڈیو بٹیسٹا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی