جدید ٹیکنالوجی سے پشتو ،اردو اور پنجابی فلموں کا معیار ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوا ہے ‘ سلیم مراد

0 117

لاہور(امروز نیوز)نامور رائٹر و ڈائریکٹر سلیم مراد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کیوجہ سے پشتو ،اردو اور پنجابی فلموں کا معیار ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوا ہے ،بطور رائٹر وڈائریکٹر جو بھی فلمیں بنائی ہیں اس میں ہمیشہ اپنی تہذیب اور ثقافت کا خیال رکھا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلیم مراد نے کہا کہ آ ج کل خیبر پختوانخواہ میںبڑی تعداد میں پشتو فلمیں بن رہی ہیںاوراس میںلاہور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلموں کا معیار پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے اور حکومت کو ان فلموں کو دوسرے ممالک میں پیش کرنے کےلئے بھی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.