،درندہ صفت بھیڑئیے نے کمسن بچے کو زبردستی جسمانی تشدد کا نشانہ بناکر بدفعلی

0 127

نوشکی(امروز نیوز) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں دلخراش واقعہ،درندہ صفت بھیڑئیے نے کمسن بچے کو زبردستی جسمانی تشدد کا نشانہ بناکر بدفعلی کی۔ لیویز ذرائع اور ایف آئی آر رپورٹ کے مطابق احمدوال کلی اسٹیشن میں 11 سالہ کمسن لڑکا چنگیز خان ولد بشیر ساسولی کو گھر سے نکلنے کے بعد زبردستی زدکوپ کرکے گھر کے بیھٹک لیجانے کے بعد اپنی حوس اور جمسانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے کمسن بچہ بے ہوش ہوگئی۔ ہوش آنے پر انہیں 60 روپے تھماکر خاموش رہنے کی دھمکی دیدی گئی۔ مگر کمسن بچہ چنگیز خان نے سارا واقعہ گھر والوں کو بتادیا۔ جنہیں زخمی حالت میں احمدوال میں چیک اپ کرنے کے بعد سول ہسپتال نوشکی میں میڈیکل ٹیسٹ کئیے گئے اور میڈیکل رپورٹ ارسال ہونے کے بعد کمسن بچے کے ماموں غلام حیدر چنال نے لیویز فورس کو درخواست دیدی کہ 22 مئی شام چار بچے کو احمدوال کلی اسٹیشن میں امین اللہ ولد عطاءاللہ قوم بادینی ساکن احمدوال نے گیارہ سالہ چنگیز خان کو اپنے گھر کے بیھٹک میں زبردستی لیجا کر جسمانی تشدد کرکے اپنی حوس کا نشانہ بنائی اور انکے ساتھ ظلم بالجبر بدفعلی کی۔ اور ملزم کے گرفتار ہونے کا مطالبہ کیا گیا لیویز فورس نے ایف آئی درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اور ملزم کے گرفتاری کے لئیے مخلتف جگہوں پر چھاپے لگائے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.