روک بینڈ ’جنون‘ کا 15 برس بعد کرکٹ کے متوالوں کیلئے ایک بار پھر نیا گانا بنانے کا اعلان

0 117

کراچی (امروز نیوز) جنوبی ایشیا کے مشہور صوفی روک بینڈ ’جنون‘ نے 15 برس بعد ایک بار پھر نیا گانا بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ کرکٹ کے متوالوں کےلئے ہوگا۔90ءکی دہائی میں دھمال اور صوفیانہ گیتوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بینڈ ’جنون‘ نے لازوال گیتوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں اپنا نام بنایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور میوزک انڈسٹری میں بھی صوفی روک گیتوں کی بنیاد بھی جنون بینڈ نے ہی رکھی۔جنون بینڈ نے اپنے کیریئر میں سیونی، جذبہ جنون، یار بنا دل میرا نہیں لگدا، گھوم تانا اور گرج برس جیسے کئی مشہور گیت گائے تاہم 2008ءمیں یہ بینڈ متحد نہ رہ سکا اور ٹوٹ گیا۔ گزشتہ سال یہ بینڈ پی ایس ایل میں ایک ساتھ نظر آیا جس کے بعد سے یہ خبریں سننے میں آرہی تھیں کہ یہ جنون بینڈ 15 سال بعد ایک ساتھ نیا گیت بنانے جارہا ہے۔جنون بینڈ کی جانب سے یوٹیوب پر بالاآخر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے ایک بار پھر 15 سال بعد متحد ہوکر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو متحد کرنے کےلئے ہم اکٹھا ہوئے ہیں جوکہ رواں سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور حمایت اور مورال بلند کرنے کےلئے بنایا جارہا ہے۔علی عظمت نے یہ بھی کہا کہ یہ گیت تمام پاکستانیوں کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.