ثنا نے ویب سیریز ’مائنڈ گیمز‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

0 120

لاہور (امروز نیوز) معروف پاکستانی اداکار ثناءفخر نے کہا ہے کہ میں مائنڈ گیم ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھوم رہی ہے، ملک میں ویب سیریز کا رجحان بڑھنا بہت اچھی بات ہے۔ایک انٹرویو میں ثناءفخر نے اپنی آنیوالی فلم بتایا کہ ’میں مائنڈ گیم ویب سیریز میں کام کر رہی ہوں جس کی کہانی موجودہ دور کے اہم ترین مسئلے منی لانڈرنگ کے گرد گھومتی ہے، فلم میں میرا کردار ایک پولیس آفیسر کا ہے اور میرے ساتھ عماد عرفانی بھی پولیس آفیسر ہی کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ثنا فخر نے کہا کہ اس کردار میں ایکشن کا مظاہرہ کرنے کےلئے بہت کچھ موجود ہے جس میں اپنی پھرتی اور جسمانی صلاحیتیں دکھاو¿ں گی، یہ کردار میرے نزدیک بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کردار سے مجھے اپنی صلاحیتیں اسکرین پر دکھانے کا مزید موقع ملا ہے۔اداکارہ ثنا نے بتایا کہ آج کل میری تمام تر توجہ اس فلم پر مرکوز ہے اور اسی وجہ سے میرا تمام تر وقت فلم کے سیٹ پر ہی گزرتا ہے، پاکستان میں بھی ویب سیریز کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.