بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی رقم سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے

0 133

اوتھل (امروز نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی رقم سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے۔ غریب مستحقین کو مختلف حربوں سے کٹوتی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر مقام اوتھل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کے لئے سہہ ماہی 5 ہزار روپے کی قسط فراہم کی گءہے ستم ظریفی یہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقسیم کرنے کے لئے مختلف لوگوں کو ٹھیکہ دیا گیا ہے لیکن رقم تقسیم کرنے والے ٹھیکیدار مستحق خواتین کی5 ہزار روپے کی قسط سی ایک سو سے لیکر 400 روپے تک کٹوتی کی جارہی ہے جس سے مستحق خواتین کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگروم میں کٹوتی کرکے لاکھوں روپے مستحقین خواتین سے لوٹے جارہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقسیم کرنے والے ٹھیکیدار خواتین کو مختلف حربوں کے تحت پریشان کر کے رقم کی کٹوتی پر مجبور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند خواتین کو رقم دینے کے بعد پیسے ختم ہونے کا بہانا بنا کر سینٹر کو بند کردیا جاتا ہے اور پھر اگلے روز خواتین کو بلایا جاتا ہے جبکہ خواتین دور دراز علاقوں سے کرایہ کرکے شہر پہنچتی ہیں جہاں پر خواتین کا کافی رش بھی ہوتا ہے اور رقم تقسیم کرنے والے بھی کام میں سست روی کا مظاہرہ کرکے خواتین کو گرمی کی شدت اور ماہ صیام میں مزید پریشان کرتے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ مین بازار میں سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین کا کافی رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خواتین کے لئے کوئی پردے کا بھی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ سینٹر کو بازار سےکسی پردہ دار جگہ پر منتقل کیا جائے۔ عوامی حلقوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈویڑنل ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقسیم کرنے والوں سے مستحق خواتین سے رقم کی کٹوتی پر نوٹس لے کر کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.