اختر لانگو کے ساتھ ڈاکٹروں کا تعصب پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے
کوئٹہ (امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی بیان میںرکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین قائمہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو کے ساتھ ڈاکٹروں کے تعصب پر مبنی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسیحاﺅں کا رویہ عوامی نمائندے کے ساتھ غیر مناسب تھا عوامی نمائندے سے ایسا برتاﺅ تو غریب عوام کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہو گاغریب ‘ مفلوک الحال مریض ہسپتالوں میں بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں ان کا کوئی پرسان حاصل نہیں طب کا پیشہ مقدس پیشہ ہے ڈاکٹرز کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ بلاامتیاز انسانی کی خدمت کو یقینی بنائیں عوام ہسپتالوں میں علاج و معالج کی غرض سے آتے ہیں ان کے ساتھ ڈاکٹرز کا رویہ مثبت ہونا چاہئے یہ نہ کہ جس طرح عوامی نمائندے کے برتاﺅ کیا گیا پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ ہسپتالوں ‘تعلیمی درسگاﺅں حتیٰ کہ سرکاری اداروں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی لیکن عوامی نمائندے نے جب عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے آواز بلند کی تو اس کہ ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا گیا عوامی نمائندوں کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ان کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں بیان میں کہاگیا ہے کہ محکمہ صحت کے ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غیر مناسب رویہ کا نوٹس لیں تاکہ عوامی نمائندوں سمیت ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔