منظور پشتین کو ملک دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے ضلع زیارت، ضلع ہرنائی، ضلع ژوب ، ضلع موسی خیل ، ضلع شیرانی ، کے کارکنوں اور عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کرتے ھوئے کہا ھے کہ منظور پشتین اور ان کی نام نہاد جماعت پر مکمل پابندی لگا کر انہیں ملک دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے پشتون اقوام محب وطن اور وطن سے پیار کرنے والی اور وطن کی حفاظت کے لئیے ہر وقت مر مٹنے کو تیار ھے چند عناصر جنہیں بیرونی ممالک کی سرپرستی اور پیسہ درکار ھے پشونوں کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں رکھتے ہم نے ہر ضلع ہر تحصیل اور ہر کلی میں ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ھے ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد منظور پشتین اور ان کی جماعت کے ساتھ اب وہ لوگ بھی مل گئے ھیں جنہیں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی عوام جنرل الیکشن میں بری طرح مسترد کرچکے ھیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اے این پی اپنی ڈوبتی سیاست کو بچانے کے لئیے پی ٹی ایم کا سہارا لے رہی ھے پانچ سال صوبے میں حکومت اور وزیر اعظم کے مشیر خاص رہنے کے بعد بھی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون قوم کی بہتری کے لئیے ایک بھی بل اسمبلی میں پیش نہیں کرسکے اور نہ ہی پشتون آبادی والے اضلاع میں معیاری اسکول اور اسپتال کی تعمیر کرواسکی آج کس منہ سے دوبارہ پشتونوں کے حقوق کی بات کی جارہی ھے محمود خان اچکزئی نے پانچ سال وزیر اعظم کے ساتھ گزارے وہ بتائیں ان کی پشتون قوم کے لئیے کیا خدمات ھیں اسی طرح اے این پی نے بھی پانچ سال خیبر پختونخوا میں حکومت کی ان کے دور میں بھی ایک بھی مثبت کام نہیں ھوسکا آج جب قبائلی علاقے پر امن اور ترقی کی طرف گامزن ھیں تو ان لوگوں کو تکلیف ھورہی ھے کہ کیوں قبائلی علاقے ترقی کررھے ھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ منظور پشتین اور ان کی جماعت کی حقیقت ہر باشعور اور محب وطن پشتون پر آشکار ھے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ اپنی سیاست اور مفادات کے لئیے معصوم پشتون اقوام کو استعمال کرے