تقرریں بہت ہو چکیں اب بلوچستان میں کام کرنا ہے،جام کمال

0 117

کوئٹہ (امروز نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تقرریں بہت ہو چکیں اب بلوچستان میں کام کرنا ہے ،ہم جو بھی سہی ادھر یا ادھر رہے لیکن یہ نہیں کہ وفاق میں حکومت ،پی ایس ڈی پی ، اپوزیشن ، نکات اور کمےٹیاں سب مشترکہ چلائےں ، یہ بات انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقید کے رد عمل میں ٹوئےٹ کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ الحمد اللہ زندگی اپنے ملک، علاقے اور بلوچستان میں گزاری ہے سونے کے چمچے کا استعمال لند ن اور دبئی میں زندگی گزارنے والوں نے زیادہ کیا ہوگا ہم نے اپنا بچپن سریاب روڈ کوئٹہ ، پیلپر اسکوک اور جوانی حلقے کے لوگوں میں رہ کرگزاری ہے ،انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں تھا کہ سردار اخترمینگل کو میری بات انتی تلخ لگے گی کہ وہ ذاتی تنقید پر آجائےں گے لیکن حقیقت حقیقت ہے جو بھی ہم سہی ادھر یا ادھر رہے لیکن یہ نہیں کیا کہ وفاق میں حکومت ،اپوزیشن ، نکات ، کمیٹیاں سب مشترکہ چلیں ،انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی وہی ہے جس سے عوام اپنی زندگیوں میں بہتری محسوس کریں یہ کہ داد وصول کرنے کے لئے اسمبلی میں کی جانے والی لمبی تقریریں بلوچستان میں تقریریں بہت ہوگئیں اب کام کرنا ہے ،ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم حکومتوں کا حصہ رہے ہیں لیکن وڈھ بھی انہی حکومتوں کا حصہ رہا ہے ہمیں جو بھی وقت ملا اپنے علاقے کی بہتری کے لئے کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ عوام ہمیں منتخب کرتے ہیں ہم عوام کے مسائل حل کرتے ہیں نہ کہ انہیں تذبذب میں ڈالتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.