خوابوں کی تکمیل اور منزل پانے کےلئے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنا پڑتا ہے ‘ مہک نور

0 119

لاہور(امروز نیوز)نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ خوابوں کی تکمیل اور منزل کو پانے کےلئے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنا پڑتا ہے ،کبھی بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتی بلکہ عاجزی اور محنت کے ساتھ اپنا کام کرتی ہوں اس لئے میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تو یہ تہیہ کیا تھاکہ خوابوں کی تکمیل کےلئے جتنی بھی محنت کرنا پڑی اس سے دریغ نہیں کروں گی لیکن شارٹ کٹ نہیں اپناﺅں گی ۔اس طرح کی سیڑھی چڑھ کر حاصل کیا گیا مقام اور شہرت عارضی ہوتی ہے اور بھرپور محنت سے حاصل ہونے والی شہرت پائیدار ہوتی ہے ۔ ماہ نور نے کہا کہ میرا کسی اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ میں خود سے مقابلہ کرتی ہوں اور اپنی سب سے بڑی ناقد ہوں ، ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے جس سے وقت کےساتھ ساتھ میر ے کام میں نکھار پیدا ہوا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.