سیٹ کام ”بلبلے “نے مجھے راتوں رات بلندیوں پر پہنچا دےا‘ حنا دلپذیر
لاہور(امروز نیوز) معروف اداکارہ حنا دلپذےر نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں مےں کام کر کے مجھے جس قدر شہر ت ملی اس کا مےں نے خواب مےں بھی نہےں سوچا تھا ،خاص طورپرسیٹ کام ”بلبلے “نے مجھے راتوں رات بلندیوں پر پہنچا دےا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مےں ٹی وی کے ساتھ اسٹےج ڈرامہ کرنے کی خواہش مند ہوں اور مجھے اس حوالے سے کراچی آرٹ کونسل کی جانب سے اسٹےج ڈرامہ مےں کام کرنے کی پےشکش ہوئی تھی لےکن ڈرامے مےں اپنا کردار دےکھ مےں نے معذرت کرلی ۔ انہوںنے کہاکہ مےں صرف اسی اسٹےج ڈرامے مےں کام کروں گی جس مےں مےری لئے اداکاری کامارجن ہو ۔انہوںنے کہاکہ نجی ٹی وی چےنل سے سیٹ کام بلبلے کا کرےڈٹ یہ ہے کہ اس مےں کام کرنے والے چارو ں اداکاروں کو ملک گےر شہرت حاصل ہوئی حالانکہ اس سے قبل محمود اسلم اور نبےل کئی ٹی وی ڈرامہ سےرےل مےں اپنی اپنی صلاحےتوں کا لوہا منوا چکے تھے اور لوگ پہلے ہی ان کو جانتے تھے مگر اس سیٹکام کی وجہ سے جو شہرت ملی وہ ناقابل بیان ہے ۔