عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے مسافروں کیلئے چلے گی
کوئٹہ (امروز نیوز)ایس ریلوے کوئٹہ واصف علی مغل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کاوشوں سے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بسنے والے پردیسیوں کو عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے جانے کے حوالے سے سفری سہولت مہیا کرنے کے لئے پاکستان کی طرح کوئٹہ سے بھی عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا تھا اس فیصلے کے مطابق اتوار کو کوئٹہ سے صبح ساڑھے 11 بجے 10 بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 1000 سے زائد مسافروں کو اپنی منزل مقصود راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگئی مذکورہ عید اسپیشل ٹرین سوموار کی شام 6 بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی انہوں نے کہا کہ ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین کی بکنگ کے علاوہ ٹرین میں پانی اور بجلی کا مناسب انتظام کیاگیا ہے ۔ ٹرین میں جانے والے پردیسی مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور محکمہ ریلوے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے عید الفطر کے موقع پر عید اسپیشل ٹرین چلا کر پردیسیوں کے لئے سہولت میسر کی ہے ہم خوش ہےں کہ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں اور اہل خانہ کے ساتھ اپنے آبائی علاقوں اور گھروں میں جاکر منائیں گے۔