عمران خان نے جو ذمہ داری دی تھی احسن طریقے سے انجام دیا

0 149

کوئٹہ (امروز نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے بلوچستان کی صوبائی تنظیم ، ریجنل تنظیم ، تمام اضلاع کی تنظیموں، تمام ونگز ، کارکنوں ، ہمدردوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جو ذمہ داری دی تھی الحمد اللہ احسن طریقے سے سر انجام دیا ،پارٹی کی فعالیت کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات محنت کی اور مشکل حالات کے باوجود صوبے میں بہترین رزلٹ فراہم کیا ،اپنے ایک بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ انہوں نے صوبائی صدارت کے دور میں صوبے کے تمام اضلاع میں جلسے اور ورکرز کنونشن کے انعقاد کرکے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کو فعال و منظم کیاساتھ ہی مرکز میں صوبے کی آواز پہنچانے اور صوبے کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوشیش کیںانہوں نے کہا کہ ان دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے نظریاتی اختلاف کرکے میری مخالفت کی مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں اور پارٹی عہدیداروں کا خصوصی شکر گزار ہوں جن دوستوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا ان کے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ خوشی ہے اپنی ذمہ داری کو بھرپور طریقہ سے سر انجام دیا،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں ایک بڑی سیاسی قوت ہے پاکستان تحریک انصاف کے لئے جدوجہد جاری رہے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.